عالمی بینک کا کوویڈ -انیس کی وباپر قابو پانے کے لیے بارہ ارب امریکی ڈالر کی فراہمی کا اعلان

2020-03-04 17:10:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی بینک نے تین تاریخ کو اپنے رکن ممالک کو کوویڈ -انیس وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے بارہ ارب امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی دن جاری عالمی بینک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کا مقصد اپنے رکن ممالک کو وبا کے مقابلے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے میں مددفراہم کرنا ہے اور جہاں تک ممکن ہو سکے ، نوول کرونا وائرس نمونیا کی وبا سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نوول کورونا وائرس کوویڈ -انیس کے خلاف لڑائی میں ترقی پزیر ممالک کی ضروریات کے مطابق ان کو تیز اور لچکدار حمایتی اقدامات فراہم کرنے پر تیار ہیں


شیئر

Related stories