بیرون چین میں کووڈ -19 سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 12668 تک پہنچ گئی
2020-03-05 12:46:59
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چار تاریخ کو جاری کردہ کووڈ- 19 کے حوالے سے روزانہ کی رپورٹ کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق چار تاریخ کی صبح دس بجے تک چین کے علاوہ کل 76ممالک میں کوویڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12668 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 214 ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں چین کے علاوہ دیگر ممالک اور علاقوں میں 2103نئےکیسوں کا اضافہ ہوا اور متاثرہ ممالک میں ارجنٹائن ، چلی ، پولینڈ اور یوکرین سمیت چار نئےممالک کا اضافہ ہوا۔