آئی ایم ایف کی جانب سے کووڈ – 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے پچاس بلین امریکی ڈالر کی فراہمی کا اعلان

2020-03-05 12:51:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوانے چار تاریخ کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف اپنے رکن ممالک کو کووڈ – 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے پچاس بلین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقوم ہنگامی مالی اعانت کے ذریعے ضرورت مند کم آمدنی والے ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو دی جائیں گی۔ اس میں سے 10 بلین ڈالر غریب ترین ممالک کو بلا سود قرضوں کی شکل میں فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ چین میں وبا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔لیکن چین کے باہر وبا کے پھیلاو کی وجہ بے چینی میں اضافہ ہورہاہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، 2020 میں عالمی معاشی نمو 2019 کے مقابلے میں کم ہو نے کی توقع ہے۔


شیئر

Related stories