امن معاہدے کے بعد پہلی بار طالبان ٹھکانوں پر امریکی بمباری

2020-03-05 15:28:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان میں امریکی فوج نے امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد پہلی بار چار مارچ کو جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

امریکی فوج کے ترجمان نےسوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ فضائی حملوں میں ضلع نہر سراج کے علاقے میں افغان طالبان کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے حملے کو پسپا کرنے کے لئے یہ ایک دفاعی اقدام تھا ۔افغان سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے صحافیوں کو تصدیق کی ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا ایک اہم رکن ہلاک ہوا ہے۔

امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ، افغانستان کے مختلف حصوں میں تنازعات اب بھی موجود ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد افغان طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی دوبارہ شروع کردی ہے۔

حالیہ واقعے پر طالبان نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


شیئر

Related stories