بیرون چین میں کووڈ - 19سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد چودہ ہزار سے زائد ہوگئی

2020-03-06 11:29:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پانچ تاریخ کو جاری کردہ کووڈ- 19 کے حوالے سے روزانہ کی رپورٹ کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق پانچ تاریخ کی صبح دس بجے تک چین کے علاوہ کل85ممالک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14768 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 267 ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں چین کے علاوہ دیگر ممالک اور علاقوں میں 2098نئےکیسوں کا اضافہ ہوا ۔

کویڈ-19 کی وبا اب یورپ بھر میں پھیل رہی ہے۔تیس سے ذائد ممالک وبا کے شکار بن گئے ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق پانچ مارچ کی شام ساڑھے سات بجے تک یورپ میں کووڈ -19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے، جن میں سے اٹلی میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد تین ہزار دو سو تین رہی ، جو سرفہرست ہے۔


شیئر

Related stories