ایران کا انسداد وبا کے لئے نیشنل ایکشن پلان کا آغاز
ایران کی وزارت صحت سے ملی اطلاع کے مطابق پانچ مارچ کی صبح تک ایران میں کووڈ -۱۹ کے 3513 کیسوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک سوسات ہوگئی ہے۔اسی روز ایران کی وزارت صحت نے نیشنل ایکشن پلان کےآغاز کا اعلان کیا تاکہ کووڈ -۱۹ کی وبا کی روک تھام اور کنڑول کو مضبوط بنایا جائے۔
ایران کے وزیرصحت سعید نمکی نے اسی روز بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پہلے ان علاقوں میں عمل درآمد کیا جائے گا، جہاں وبائی صورتحال سنگین ہے۔اور آئندہ چند دنوں تک اسے دوسرے علاقوں تک توسیع دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق مشتبہ مریضوں کو طبی اداروں میں لے جاکر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اگر نتیجہ مثبت نکلتاہے تو ان کو طبی علاج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خود کو گھر میں قرنطین کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ایران کے تمام شہروں ، دیہی علاقوں اور دیہاتوں میں موجود سترہ ہزار طبی مزاکر اور نو ہزار طبی ادارے اور کلینکل مراکز کام کریں گے۔
ایرانی وزیرصحت نے کہا کہ اس ہفتے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے طبی اداروں کی تعداد بائیس تک پہنچ چکی ہے، اور توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک یہ چالیس تک پہنچے گی۔