کویڈ-۱۹ سے نمٹنے کے لئے بعض ممالک کی تیاری مکمل نہیں ، عالمی ادارہ صحت
2020-03-06 12:02:17
مقامی وقت کے مطابق پانچ تاریخ کو عالمی ادارہ صحت نے جنیوا میں منعقدہ کویڈ-۱۹ کی وبا کے حوالے سے رسمی پریس کانفرنس میں عالمی وبائی صورتحال سے آگاہ کیا ۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ بعض ممالک کی وبا سے نمٹنے کے لئے تیا ری مکمل نہیں ہے۔مختلف ممالک کی حکومتوں کو وبا کی روک تھام اور سد باب کیلئے بھر پور کوششیں کرنی چاہیئے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ کچھ ممالک میں کویڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد نظر آئی ہے۔وبا زیادہ سے زیادہ ممالک تک پہنچ رہی ہے۔خاص طور پر ان ممالک کو وبا کے خطرے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن کا طبی نظام نسبتاً کمزور ہے ۔وہاں صورتحال کافی تشویش ناک ہے۔انہوں نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے جلد از جلد بڑے پیمانے پر انسداد وبا کے لئے کوششوں کی اپیل کی۔