روس اور ترکی کے درمیان شام کے صوبےادلیب میں جنگ بندی کا معاہدہ

2020-03-06 17:20:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ مارچ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور دورے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ اس دوران فریقین میں شام کے صوبےادلیب میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔

پوٹن نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاہدے کے بعد ادلیب میں جنگ بندی ہو جائے گی اور وہاں جنم لینے والے انسانی بحران کا خاتمہ ہوگا اور عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے شام میں بر سر پیکار فریقوں کے درمیان قیام امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں بھی معاونت ملے گی۔

ترکی کا کہنا ہے کہ ترکی شام کی سرکاری فوج کی کسی بھی کارروائی پر جوابی ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترکی نے شام کے پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو وآپسی میں بھی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا


شیئر

Related stories