بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین میں مذاکرات کا پہلا دور

2020-03-06 17:23:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین مذاکرات کا پہلا چار روزہ دور پانچ مارچ کوبرسلز میں اختتام پزیرہوا۔ مذاکرات کے بعد یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مشیل بارنیئر ،نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بہت سے امور پر اختلافات موجود ہیں، تاہم ابھی مذاکراتی عمل کا آغاز ہوا، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ہم اختلافات پر قابو پا لیں گے۔ مشیل یورپی یونین کی جانب سے برطانیہ کے "بریگزٹ" امور سے متعلق امور کے نگران ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے مابین برابری کی سطح پر بات چیت، سلامتی سے متعلقہ معاملات، مستقبل کے تنازعات کے حل کے طریقہ کار، ماہی گیری سے متعلق امور پر اختلافات کو حل کیا جانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وعدوں کی پاسداری اور باہمی احترام کامیاب مذاکرات کی کلید ثابت ہوگا۔


شیئر

Related stories