خواتین بھی اپنے ملک کے لیے خدمات سرانجام دے سکتی ہیں . پاکستانی ماہرِ تعلیم
پاکستان میں وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمِ نسواں کے حصول میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب بہت سے خواتین ملازمت کرتی ہیں اور عملی میدان میں انہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مونا کنول کنفیوشس کلاس روم پاکستان کی سربراہ ہیں جو کہ کامیاب ملازمت پیشہ خواتین کی ایک بہترین مثال ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے کنفیوشس کلاس روم نے دو ہزار دس سے روٹس ملینیئم سکول سسٹم کے پرائمری اور ہائی اسکولز میں چینی زبان کے کورسز کا آغاز کیا۔ دو ہزار پندرہ میں مونا کو اسکول کے غیرملکی زبانوں کےشعبے کی سربراہ اور پاکستان میں کنفیوشس کلاس روم کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ کنفیوشس کلاس روم میں چینی روایتی ثقافتی نمائش ،چینی زبان کے امتحانات یا مختلف نصابی و ہم نصابی مقابلوں کے انعقاد میں بھرپور انداز سے سرگرم ہیں ۔مونا کنول نے بتایا کہ پاکستانی اسکول اور کنفیوشس کلاس روم کے تعاون اور چینی زبان کے کورسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کام کرنے کے لیے انہیں ان کی پسند کا شعبہ ملا جس میں کام کرتے ہوئے انہیں خوداعتمادی ملی ہے۔وہ تمام پاکستانی خواتین کو یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ایک خاتون کی حیثیت سے آپ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی اپنی خدمات سرانجام دے سکتی ہیں۔