انسداد وبا کے سلسلے میں چین کے تجربات تمام ممالک کے لیے قابلِ تقلید ہیں ، دی لانسیٹ
دنیا کے معروف میڈیکل میگزین "دی لانسیٹ" میں چھ مارچ کو ایک اداریہ شائع ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اس امر کے ٹھوس شواہد ملتے ہیں کہ چینی حکومت نے کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام اوراس پر قابو پانےکے لیے صحت عامہ کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے ہزاروں جانوں کو کامیابی کے ساتھ بچایا ہے۔ انسداد وبا کے سلسلے میں چین کے تجربات تمام ممالک کے لیے قابلِ تقلید ہیں ۔
چین-عالمی ادارہ صحت کے کووڈ-19 کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق چین نے وباء کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے صحتِ عامہ کے حوالے سےمضبوط اقدامات اختیار کیے اور شاید یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں انفیکشن اور اموات سے بچاو ممکن ہوا ہے. عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ تمام ممالک قومی ہنگامی ردعمل کے اعلی سطحی پروگرام شروع کریں ،تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت اور پورے معاشرے کی مشترکہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔