دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں کووڈ - 19سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد ہوگئی
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نوتاریخ کو جاری کردہ کووڈ- 19 کے حوالے سے روزانہ کی رپورٹ کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کی صبح دس بجے تک چین سمیت کل 102 ممالک میں کووڈ- 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد105586 تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آٹھ تاریخ تک گزشتہ چوبیس گھنٹو ں میں نوول کورونا وائرس کے 69 نئے کیسز کا اضافہ ہوا اور تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 7382 ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں ایک ہی دن میں نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد گزشتہ چند دنوں سے کم ہو رہی ہے۔
ایرانی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ آٹھ تاریخ کی دوپہر تک ، ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے تشخیصی کیسز میں 743 کا اضافہ ہوا اور اس طرح ایران میں مجموعی کیسز کی تعداد 6566 ہوگئی ، اس دوران ایران میں ہلاکتوں کی تعداد ر 194 تک پہنچ چکی ہے۔
مقامی وقت کی آٹھ تاریخ کو اٹلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، اٹلی میں فی الحال نوول کورونا وائرس کے 6387 مریض ہیں ، 366 اموات ہوچکی ہیں ، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 622 ہے۔ اٹلی میں اب 7375 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اتوار کی صبح تک 24 گھنٹوں میں، سات نئے ممالک بلغاریہ ، کوسٹا ریکا ، جزائرفارو ، فرانسیسی گیانا ، مالدیپ ، مالٹا ، مارتینیک اور جمہوریہ مالدووا میں کووڈ- 19 کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یوں چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک اور خطوں کی کل تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔