حفاظتی سامان کی برآمد پر سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے درمیان تنازع
آٹھ مارچ کو سوئٹزرلینڈ کے کئی میڈیا ادروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق حفاظتی ماسکوں کی برآمدات کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے درمیان تنازعات پید ا ہو گئے ہیں ۔
حال ہی میں جرمنی کے کسٹمز حکام نے دو لاکھ چالیس ہزار ماسکوں کی ایک کھیپ کو روکا ہے ،جن کو سوئٹزرلینڈ کی ایک کمپنی کے ذریعے جرمنی سے برآمد کیا جارہا تھا۔اس واقعے کے بعد سوئس وفاقی سیکرٹریٹ برائے معاشی امور کے ترجمان نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے چھ تاریخ کو سوئٹزرلینڈ میں تعینات جرمنی کے سفیر کو طلب کیا اور اس واقعے پر احتجاج کیا ۔ سوئٹزرلینڈ نے اس بات پر زور دیا ہےکہ جرمنی فوری طور پر روکے گئے سازوسامان کو روانہ کرے ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ ایک واحد واقعہ نہیں ، اطلاع کے مطابق ،اور سازوسامان کو بھی روکا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہےکہ چار مارچ کو جرمنی نے اعلان کیا تھا کہ حفاظتی ماسکوں، حفاظتی چشموں ،حفاظتی لباس اور دستانوں سمیت دیگر طبی سازو سامان کی برآمدات پر پابندی عائد کی جارہی ہے ۔ تین مارچ کو فرانس نے بھی ملک میں تمام حفاظتی ماسکوں کو ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاحال سوئٹزرلینڈ میں وبا سے متاثر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 281 ہے ، ان میں سے دو افراد ہلاکہو ئے ہیں، جبکہ تین صحت یاب ہو چکے ہیں ۔