نوول کورونا وائرس: امریکی ریاست اوہائیو میں ایمرجنسی نافذ
2020-03-10 12:08:56
نو مارچ کو امریکی ریاست اوہائیو کے گورنر نے تین افراد میں نوول کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ریاست میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ۔ نوول کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے۔
اطلاع کے مطابق ہنگامی صورت حال میں ہونے کی وجہ سے امریکی ریاستیں انتہائی نگہداشت سمیت دیگر ہنگامی وسائل کو استعمال کر سکتی ہیں۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس عام فلو کی وجہ سے 37000 امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ فلو کی وجہ سے اوسطاً 27000 سے 70000 تک اموات ہوتی ہیں تاہم کچھ بھی بند نہیں ہوتا ، زندگی اور معیشت کا پہیہ رواں دواں رہتا ہے۔ فی الحال نوول کورونا وائرس کے 546 تصدیق شدہ کیسز ہیں جن میں سے 22 کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے بارے میں سوچو.