کووڈ -19کے باعث مختلف ممالک میں اہم تقریبات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ

2020-03-10 12:12:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ -19کے وبا کے پھیلاؤ کے باعث دنیا کے مختلف ممالک نے اہم ترین سرگرمیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یونانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں منتخب ہونے والی ملکی تاریخ کی پہلی خاتون صدر کترینہ ساکاروپولو کی چودہ مارچ کو ہونے والی تقریب حلف برداری کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

ایران کے سپریم لیڈر کے دفتر نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے نمونیا کی وبا کے اثرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت‌اللہ سید علیخامنہ ای کی نئے سال کی تقریر کو منسوخ کر دیا گیاہےتاکہ اجتماع کی وجہ سے کووڈ -19کے پھیلاؤ کے خطرے سے بچا جاسکے ۔

نو تاریخ کی رات اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے اعلان کیا کہ شدید وبا کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے ہنگامی کنٹرول کے اقدامات پورے اٹلی تک بڑھا دیئے جائیں گے۔ دس تاریخ سے انتہائی ضرورت کے علاوہ لوگوں کو خطوں کے درمیان آجانے سے منع کردیا گیا ہے۔ اٹلی کےتمام اسکول تین اپریل تک بند رہیں گے ، جبکہ کھیلوں سے متعلق تمام سرگرمیاں پہلے ہی معطل ہیں۔

یونانی اولمپک کمیٹی نےنو مارچ کو اعلان کیا تھا کہ ٹوکیو اولمپک گیمز کے لئے مشعل کی تقریب رونمائی اپنے شیڈول کے مطابق بارہ مارچ ہی کو قدیم قصبے اولمپیا میں منعقد ہوگی، تاہم اس موقع پر تماشائی موجو د نہیں ہوں گے ۔ یاد رہے کہ سن انیس سو چوراسی کے امریکہ کےلاس اینجلس اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ شائقین کے بغیر شمع روشن کی جائے گی۔

اس کے علاوہ مصر نے بھی نو تاریخ سے زیادہ اجتماعات والی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


شیئر

Related stories