کووڈ 19-کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا امکان ہے تاہم اس پر قابو پایا جا سکتا ہے , عالمی ادارہ صحت

2020-03-10 12:16:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو مارچ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے جنیوا میں وبا کے حوالے سے منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تا حال نوول کورونا وائرس کی وبا دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے اور اس وبا سے متاثرہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کووڈ 19-کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا امکان موجود ہے ،تاہم یہ انسانی تاریخ کی پہلی زیر کنٹرول وبا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں ،اداروں ، کمیونٹی اورخاندانوں کے بروقت فیصلوں سے وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ابتدا میں فیصلہ کن کارروائیوں سے وبا کے پھلاؤ کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ تجربے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پیشتر متاثرہ افراد صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔ چین میں اسی ہزار سے زائد کیسز میں سے ستر فی صد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کووڈ 19-کے بڑے پیمانے پر پھلینے کا امکان موجود ہے،لیکن انسان اس وبا پرقابو پا سکتا ہے ۔ انہوں نے مختلف ممالک سے وبا کے مقابلے میں بھرپور کوشش کی اپیل کی ہے ۔

تاحال چین، آذربائیجان ، جنوبی کوریا اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک نے عالمی ادارہ صحت کے لیے عطیات دئیے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے وبا کی روک تھام کے لیے تیس کروڑ امریکی ڈالر جمع کئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے حفاظتی سامان ستاون ممالک تک پہنچایا ہے، مستقبل میں وہ مزید اٹھائیس ممالک اور علاقوں تک سامان پہنچائے گا اور ایک سو بیس ممالک اور علاقوں کو لیبارٹری کا سازو سامان فراہم کرے گا۔


شیئر

Related stories