چین افغان عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کرتا ہے ، وزارت خارجہ
دس مارچ کوچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین افغان عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کرتا ہے ۔ چین کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نئی افغان حکومت اور مختلف طبقوں کی شخصیات کے ساتھ مل کر چین افغانستان دوستانہ تعلقات کی ترقی کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔
گنگ شوانگ نے افغانستان کے مختلف سیاسی گروپوں سے اپیل کی کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے مختلف فریقوں کے مابین اتفاق رائے قائم کریں اور افغانستان میں قیام امن اور قومی مفاہمت کے عمل کو تیز بنائیں۔
انہوں نے افغانستان میں تعینات غیرملکی افواج سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے سے انخلا کا عمل منظم اور ذمہ دارانہ طریقے سے کریں تاکہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری اور استحکام برقرار رہے ۔