افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا آغاز
2020-03-10 19:06:46
دس مارچ کوافغانستان میں موجود امریکی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا آغاز ہو گیا ہے ۔افغانستان میں موجود امریکی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور افغان حکومتوں کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیے نیز افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج نے مشروط انخلا شروع کردیا ہے اور ایک سو پینتیس دنوں میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 8،600 رہ جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج اپنے فوجی وسائل کو بدستوربرقرار رکھے گی تاکہ القائدہ اور انتہا پسند تنظیموں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر عمل درآمد اور افغان سکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کرنے کے اپنے مشن کی تکمیل کر سکے ۔