یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں کووڈ19- سب سے اہم موضوع

2020-03-11 11:49:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برسلز میں دس تاریخ کو یورپی پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، کووڈ 19- موجودہ اجلاس کا سب سےاہم موضوع بن گیا۔ اجلاس کے دوران یورپی کمیشن کے صحت و خوراک کی سلامتی کی کمشنر سٹیلا کیریاکائیڈس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ19- کی وبا صحت عامہ کا ایک ہنگامی واقعہ ہے۔ اس کی صورت حال میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ تبدیلی آرہی ہے ۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کو ایک ساتھ مل کر وبا کے پھلاؤ کی روک تھام کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔ مشترکہ کوششوں سے طبی ادارے زیادہ بہتر انداز میں وبا کا مقابلہ کر سکیں گے اور ساتھ ساتھ معیشت اور سماج پر بھی وبا کے کم منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ارکان کی اکثریت نے وبا کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے فوری رقوم مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ طبی سازو سامان یورپی یونین کے اندر تیار کیا جائے اور تمام رکن ممالک کو فراہم کیا جائے۔

دوران اجلاس خطرات سے پیشگی خبردار کرنے کے لئے مشترکہ نظام کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی۔


شیئر

Related stories