ادلیب میں مشترکہ گشت کے لیے روس اور ترکی کے نمائندوں کی ملاقات
2020-03-11 11:50:46
دس مارچ کو ترک وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک روسی فوجی وفد ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گیا ہے۔ اس وفد نے 5 مارچ کو طے پانے والے ادلیب معاہدے پر مزید مشاورت شروع کردی ہے۔ یہ اجلاس ترک وزارت دفاع میں ہوا۔
واضح رہے کہ روس اور ترکی کے سربراہان نے پانچ تاریخ کو ماسکو میں ادلیب کےحوالے سے ایک معاہدہ طے کیا تھا ۔ جس کے مطابق دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ادلیب کی اہم شاہراہ ایم 4کےجنوبی اور مشرقی دونوں کناروں کے چھ کلو میٹر کے فاصلے کے اندر سلامتی راہداری قائم کی جائے گی ۔ پندرہ تاریخ سے روس اور ترکی اس موٹر وے کے قریب مشترکہ گشت کا آغاز کریں گے۔معاہدے کے مطابق یہ طے پایا تھا کہ روس اور ترکی اس سلامتی راہداری کی تفصیلات کے بارے میں مزید مذاکرات کریں گے اور اس حوالے سےسات دن کے اندر اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا۔