عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-19 کو عالمی سطح پر پھیلنے والی وباء قرار دے دیا

2020-03-12 10:48:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گیارہ تاریخ تک چین کےعلاوہ ایک سو تیرہ ملکوں اور علاوں میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد سینتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گیارہ تاریخ کی شام ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے جنیوا میں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ نوول کورونا وائرس کووڈ-19 کا پھیلاؤ اور اس کی شدت بہت تشویشناک ہے۔ اس کے پھیلاؤ کی حالت کو عالمی سطح پر پھیلنے والی وباء قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ، دنیا بھر کے 114 ممالک اور خطے اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ، مجموعی طور پر 118000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ہیں اور 4291 اموات سامنے آئی ہیں۔ آئندہ ہفتوں میں تصدیق شدہ کیسوں ، اموات ، اور متاثرہ ممالک اور خطوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

جناب ٹیڈروس نے کہا کہ وبا کی روک تھام ، جان بچانے اور اس کےاثرات کو کم کرنے کے لئے تمام ممالک میں حکومتی اور معاشرتی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس حکمت عملی کا خلاصہ چار پہلوؤں میں بیان کیا: مکمل تیاری ،چانچ پڑتال، تحفظ اور علاج کو مضبوط بنانا ، پھیلاؤ کو کم کرنا ،انسدادی طریقہ کار میں جدت کاری لانا اور اسے سیکھنا۔


شیئر

Related stories