چین نے وباء سے متعلق بروقت خبردار کرکے انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے، بھارتی پبلشر
حال ہی میں بھارت میں کوویڈ 19- سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ بھارت کےشہری وبا کی روک تھام کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں ۔ بھارت کے اشاعتی ادارے رائل کولنز پبلشنگ گروپ کے چیئر مین موہن کالسی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وبا کی روک تھام میں چینی حکومت اورعوام کے اقدامات مثبت اور موئثر ہیں ۔ چین نے دنیا کو وباء سے خبردار کرنے کے لئے بروقت پیغامات کا تبادلہ کیا۔ یہ تمام انسانیت کے لیے چین کا ذمہ دارانہ عمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وباء کی روک تھام میں چین کے نظام کی برتری نمایاں طور پر ظاہر ہوئی ہے ۔ ان کو یقین ہے کہ چین تمام قوتوں کو جمع کرنے کی صلاحیت سے تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس لیے وہ چینی ماہرین کے ساتھ مل کر متعلقہ کتابوں کو شائع کریں گے ۔