اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کی اپیل پر افریقہ میں امن و سلامتی کی صورت حال پر بحث
مقامی وقت کے مطابق بارہ مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ملک چین کی درخواست پر افریقہ میں امن وسلامتی کی صورت حال پر بحث کا آغاز ہوا۔ اس دوران افریقہ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے حوالے معاملات زیر ٖغور آئے ۔
اقوام متحدہ کے سیاسی و امن سازی امور کے محکمہ کی نائب سیکرٹری روز میری ڈی کارلو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی جانب سے موجودہ مباحثے کے اہتمام پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی افریقہ میں دہشت گردی، انتہا پسندی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسداد دہشت گردی اور امن کے تحفظ کے لیے افریقہ کی کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے امداد فراہم کرے گا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل نمائندے جیانگ جون نے کہا کہ دہشت گردی تمام انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے ۔چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر افریقہ میں انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی اور افریقہ کی پرامن ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے ۔