امریکہ کا " ایران کی مدد " کا کہنا محض ایک جھوٹ ہے

2020-03-12 15:45:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے قومی ٹی وی اسٹیشن کی گیارہ مارچ کی اطلاع کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے احتجاج کیا ہے کہ دوسرے ممالک سے اشد ضروری طبی سامان کی خریداری میں ایران کے اپنے مالیاتی وسائل کے استعمال میں امریکہ رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک امریکی اہلکار نے ایران کی مدد کرنے کا نام نہاد دعوی کیا تھا، امریکہ کا ایران کی مدد کرنا ایک جھوٹ ہے۔

گیارہ مارچ کی دو پہر تک ایران میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد نو ہزار ہو چکی ہےجن میں 354 ہلاک ہو ئے ہیں ۔ دارالحکومت تہران سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں 2370 تصدیق شدہ کیسز کی رپورٹ ہے۔ ایرانی حکومت نے چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے موبائل کیبن ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔


شیئر

Related stories