فلو سے متاثرہ کچھ مریض کووڈ-19 کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ۔سی ڈی سی امریکہ
گیارہ مارچ کو امریکہ کے ایوان نمائندگان میں کورونا وائرس سے متعلق منعقدہ ایک سماعت کے دوران امریکہ میں کورونا وائرس کے سراغ لگانے کے نظام میں موجود شدید کمی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے کچھ ممبران نے بیماریوں کے کنٹرول اور ان کی روک تھام کے مرکز کے ڈائریکٹر ریڈ فیلڈ سے جب پوچھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ امریکہ میں بظاہر انفلوئنزا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سے کچھ اموات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ہوئی ہوں ؟ تو انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ایسے کیسز ہیں کہ جن کی تشخیص فلو کے طور پر ہوئی تھی لیکن ان کی ہلاکت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ہوئی ۔ سی بی ایس کی نو مارچ کو اطلاع کے مطابق فلو سے متعلق سی ڈی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کی بنیاد پر اندازے کے مطابق اب تک تقریباً تین کروڑ چالیس لاکھ افراد اس فلو سے متاثر ہوچکے ہیں ، اور تقریبا بیس ہزار امریکی شہری فلو سے مر چکے ہیں ، جن میں 136 بچے بھی شامل ہیں۔