چین سے باہر 117 ممالک اور علاقوں میں کوویڈ 19- کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 44067 تک پہنچ گئی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت
بارہ مارچ کوعالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ 19- کی تازہ ترین روزانہ رپورٹ کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق صبح دس بجے تک چین سے باہر کل 117 ممالک اور علاقوں میں کووڈ 19- کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 44067 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 1440 ہے۔ چار ممالک میں پہلی بار کووڈ 19- کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اٹلی ،اسپین ، فرانس ، جرمنی میں وبا کی صورت حال بہت سنگین ہوچکی ہے ۔
اسی روز اٹلی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں کووڈ 19- کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 15113ہے جن میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2651کا اضافہ ہواہے ۔ اب موجود کووڈ 19- کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12839 ہے ان میں 1153کی حالت تشویشناک ہے ،کل 1258مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ 1016 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اسپن، فرانس اور جرمنی میں کووڈ 19- کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بالترتیب 3004، 2876اور 2369 ہے ۔