امریکی صدر کی جانب سے کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ
2020-03-14 16:29:43
تیرہ تاریخ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاز کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت وباسے نمٹنے کے لیے مختلف ریاستوں کو پچاس ارب امریکی ڈالرز کی ہنگامی امداد فراہم کرے گی۔ مختلف ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وبا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی کمانڈ سینٹرقائم کریں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپکر نینسی پیلوسی نے اسی روز کہا کہ حکومت کے ساتھ طے شدہ اتفاق رائے کی روشنی میں وبا سے نمٹنے کے لیے معاشی امدادی پیکیج سے متعلق بل کی بھی منظوری دی جائے گی۔
امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق بارہ تاریخ کی رات دس بجے تک امریکہ میں کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار چھ سو تریسٹھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ چالیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔