ایران چین کی جانب سے امداد کی فراہمی پرشکرگزار
2020-03-14 16:31:31
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے تیرہ تاریخ کو ایک بیان میں کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے میں چینی حکومت اور عوام کی امداد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ نئے مریضوں کی تعداد میں ایک ہزار دو سو نواسی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مزید پچاسی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایران میں اب تک کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11364تک پہنچ چکی ہے ، جن میں سے 3529 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 514 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران میں وبائی صورتحال کے بعد چین نے متعدد مواقعوں پر ایران کو مدد فراہم کی ہے اور طبی ماہرین بھی بھیجے گئے ہیں۔ چینی طبی ماہرین کی جانب سے مفصل طور پر ایران کی صورتحال کےمطابق چین کے تجربات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔