ناروے نوول کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے مدد کا طالب

2020-03-15 16:38:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے چودہ تاریخ کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نوول کورونا وائرس کے تناظر میں ناورے سمیت دیگر ممالک کو اس وقت طبی نظام ، روز مرہ زندگی اور معیشت کے حوالے سے بڑی آزمائش اور بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین سے مدد لینا چاہتی ہیں اور اس ضمن میں چین سے انسداد وبا کے سازوسامان کی ناورے منتقلی سے متعلق نارویجن ائیرلائنز اور سکینڈنیوین ائیر لائنز سے بات چیت جاری ہے۔

ناورے کے میڈیا کے مطابق چودہ تاریخ تک ملک میں 1046 افراد میں نوول کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories