اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا نوول کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمگیر اتحاد پر زور
2020-03-15 16:41:39
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے تیرہ تاریخ کو نوول کورونا وائرس کے حوالے سے ایک خطاب میں تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ وبا کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک ایک ساتھ مل نوول کر وائرس کے پھیلاو کی رفتار کو سست کریں۔گوئترس نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ مفروضات کے بجائے سائنس پر یقین رکھنا چاہیے۔
عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگرچہ نوول کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے مگر بدستور اس کی روک تھام اور کنٹرول ممکن ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت بھرپور انداز سے متحرک ہیں اور تمام ممالک کورہنمائی اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مشترکہ اقدامات سے درپیش مشکلات کو حل کیا جا سکے گا۔