چین کی جانب سے انسداد وبا کے تجربات کا تبادلہ ،عالمی برادری کی بھرپور پزیرائی
اس وقت کووڈ-19 کی وبا دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔چین ملکی سطح پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ مثبت عالمگیر تعاون کو بھی فروغ دے رہا ہے۔عالمی برادری نے چین کے اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔
ایران میں وبائی صورتحال تشویشناک ہے۔چین کے طبی ماہرین نے ایران میں انسداد وبا ، طبی نظام کو درپیش مشکلات کے حل اور علاج سمیت مختلف شعبوں میں ایران کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کیا ہے۔اس وقت ایرانی حکومت چین کے تجربات سے سیکھتے ہوئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔چین کے تشخیصی ر یجنٹ کا ایران میں وسیع پیمانے پر استعمال جاری ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور کے مطابق چینی طبی ماہرین نے ایرانی طبی ماہرین کے ساتھ چین کی تحقیق ، تجربات اور پیش رفت کا تبادلہ کیا ہے۔چین سے سیکھنا ایک قیمتی تجربہ ہے۔
تاحال چین نے ایک سو سے زائد ممالک اور دس سے زائد عالمی اور علاقائی تنطیموں کے ساتھ انسداد وبا اور علاج سے متعلق معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا ہے۔متعدد ممالک کی اہم شخصیات کے خیال میں چین کے اس اقدام سے ایک بڑے ذمہ دار ملک کی عکاسی ہوئی ہے۔