اسپین میں کووڈ-19 کے کیسوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی
2020-03-15 16:46:20
اسپین کے مقامی وقت کے مطابق چودہ تاریخ کی شام تک ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6393 تک پہنچ چکی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 195 جبکہ 272 مریضوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔اب تک 571 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ادھر اسپین کے وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ بھی کووڈ-19 سے متاثرہ ہیں۔
اسپین کے وزیراعظم نےملک میں "لاک ڈاؤن" ، عوامی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے سمیت حکومت کی جانب سے انسداد وبا کے لیے بھرپور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔