چین سے باہر دیگر دنیا میں کووڈ۔19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی

2020-03-15 16:48:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کی کووڈ۔19 سے متعلق جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین سے باہر دیگر 135ممالک اور خطوں میں کووڈ۔19 کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 61518 رہی جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 2199تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 156102 تک پہنچ چکی ہے ، امریکہ میں 2726کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور اب تک 54 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کووڈ۔۱۹ کا طبی ٹیسٹ منفی آیا ہے۔


شیئر

Related stories