افغان صدر کی کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اپیل
2020-03-16 15:17:22
پندرہ مارچ کو کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ پالیسی اور حکمت عملی کے بارے میں جنوبی ایشیا علاقائی تعاون تنظیم "سارک" کے رکن ممالک کا ویڈیو اجلاس منعقد ہوا ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے لیے آپس میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرنے کی بجائے مکمل تیاری کرنی چاہیئے ۔
افغان صدر اشرف ٰغنی نے کہا کہ چین کو اس وبا کے انسداد اور اس کی روک تھام کا کافی تجربہ ہے ،انہوں نے اپیل کی کہ سارک ممالک چین کے وبا سے نمٹنے کے ان تجربات کی تقلید کریں ۔