مختلف ممالک میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے اقدامات میں اضافہ

2020-03-16 15:32:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کووڈ-19 کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق 15 مارچ کو صبح 10 بجے تک ، چین سے باہر 143 ممالک ،علاقوں اور خطوں میں کووڈ ۱۹ کے کل 72،469 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وبا سے نمٹنے کے لیےمختلف ممالک میں وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات اختیار کیے جارہے ہیں۔

امریکہ میں وبا سے نمٹنے کے لیے ، فیڈرل ریزرو نے پندرہ تاریخ سے سود کی شرح کو کم کرکے صفر کردیا اور سات کھرب ڈالر کی رعایتی نرمی کا منصوبہ شروع کیا۔ اسی دن امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے امریکی وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ کووڈ-19 کی جانچ کی سہولت کو مزید آسان کیا جائے ، خودکار جانچ کی اجازت دی جائےاور مختلف ریاستوں کے لئے یکساں اصول تیار کرنے کی کوشش کی جائے۔ تصدیق شدہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاست نیو یارک میں ہے ۔ نیویارک کے گورنر نے وفاقی حکومت سے بھی اپیل کی کہ فوج کی مدد سے خصوصی اسپتال کی تعمیر کی جائے یا موجودہ عمارتوں میں ضروری اضافے و تعمیر کے بعد انہیں اسپتال کے طور پر استعمال کیا جائے ۔جبکہ نیو یارک سٹی کے میئر ڈی بلیسیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شہر کے اسکول 16 مارچ سے بند کردیئے جائیں گے اور 23 مارچ سے انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم کا آغاز ہوگا۔

فرانس کا دارالحکومت پیرس اس وقت موجودہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اعلی ترین مرحلے (تیسرے مرحلے) پر ہے ، اور سرکاری احکامات کے مطابق ریستوران ، بار ، کیفے ، سنیما گھروں سمیت تمام "غیر ضروری مقامات" کو بند کردیا گیا ہے۔ اس دن سے آرک ڈی ٹرومفے جیسے مشہور مقامات بھی بند ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مختلف ریاستوں کےمتعدد گورنرز کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد اتفاقِ رائے سے پیر کے روز صبح آٹھ بجے جرمنی فرانس ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

15 مارچ کو جنوبی کوریا میں چھیونگ وادائے نے اعلان کیا کہ صدر مون جا-ان نے ڈیوگو اور گیانگس بوک ڈو سے متعلقہ علاقوں کو نمونیا کی وبا سے شدید متاثرہ خصوصی آفت زدہ علاقے قرار دینے پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مرکزی حکومت مالی مدد کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔

پندرہ مارچ کی رات کو جنوبی افریقہ کے صدر سرل راما فوسا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پھیلنے والی کووڈ ۱۹ وبا کو "قومی آفت"قراردے دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے سفری پابندیوں سمیت متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories