دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے وبائی صورتحال کے تناظر میں معاشی استحکام کی پالیسیاں وضع
2020-03-17 16:16:40
فائل فوٹو
حالیہ عرصے میں کووڈ۔۱۹ کے دنیا بھر میں پھیلاو کے باعث مختلف ممالک کی معیشتیں متاثر ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں معاشی استحکام اور اقتصادی خطرات سے نمٹنے کے لیے متعدد ممالک کے مالیاتی اداروں نے لچکدار مالیاتی پالیسیاں وضع کی ہیں۔
اٹلی ، فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک نے صنعتی وکاروباری اداروں کو مالیاتی اعانت ، ٹیکس میں کمی اور قرضوں کی فراہمی سمیت مختلف انداز سے اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ادھر امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود کو صفر تا صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد تک کم کرنےکا اعلان کیا ہے۔اس کےساتھ ساتھ مالیاتی منڈیوں کی حمایت اور امریکی معیشت پر وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے 700 ارب ڈالرز کا امدادی منصوبہ لانچ کیا گیا ہے ۔
اس طرح جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب بھی معاون مالیاتی پالیسیاں سامنے آئی ہیں ۔