وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سختی سے کام لیا جانا چاہیئے، عالمی ادارہ صحت

2020-03-18 12:12:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سترہ مارچ کو چائنیز مین لینڈ میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ نئے کیسز کی تعداد تیرہ رہی جبکہ اسی دن ملک بھر سے گیارہ متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وسطی یورپی وقت کے مطابق سترہ مارچ کی شام چار بجے تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 184967 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7529 ہونے کی اطلاع ہے۔اب تک 159 ممالک اور علاقوں میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی رپورٹ ملی ہے۔ چین سے باہر کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 97996 تک پہنچ گئی ہے۔

سترہ مارچ کو عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر برائے یورپ کے سربراہ ہنس کروگر نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ایک تہائی کووڈ-19 کے کیسز یورپ میں ہیں ، اور یورپ کے ہر ایک ملک کو اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے یا اس کی رفتار کو کم کرنے کے لئے سختی سے کام لینا چاہیے۔ چین ، جنوبی کوریا اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک نے اس وبا پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا ہے۔ان ممالک کے تجربے سے پتا چلتا ہے کہ پوری حکومت اور پورے معاشرے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے اپیل کی کہ مختلف ممالک وسیع پیمانے پر اقدامات اختیار کریں اور وبا کے خلاف اپنی کوششوں کو بڑھائیں۔


شیئر

Related stories