امریکہ نے شام کے وزیر دفاع پر پابندیاں عائد کر دیں

2020-03-18 15:51:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ نے شمالی شام میں سیز فائر کی کوششوں میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے شامی وزیر دفاع علی عبداللہ ایوب پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سترہ تاریخ کو اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ شامی وزیر دفاع کے اقدام کے باعث تقریباً دس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔ امریکی اقدام کے تحت شامی وزیر دفاع کے امریکہ میں موجودہ اثاثے اور دیگر مفادات منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کو اُن سے کسی قسم کے لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔


شیئر

Related stories