ڈبلیو ایچ او: کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تعداد دو لاکھ سات ہزار آٹھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے

2020-03-19 15:31:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اٹھارہ مارچ کی شام تک ، دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی کل تعداد دو لاکھ سات ہزار آٹھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے اور آٹھ ہزار چھ سو ستاون اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ مارچ کی شام تک ، اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کووڈ۔۱۹ کے چار ہزار دو سو سات نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اٹلی میں تشخیص شدہ کیسز کی مجموعی تعداد پینتیس ہزار سات سو تیرہ ہو گئی ہے جب کہ دو ہزار نو سو اٹھہتر اموات ہوئی ہیں۔ اسی دن ، فرانسیسی وزارت صحت نے بتایا کہ فرانس میں کوویڈ۔۱۹ کے ایک ہزار چار سو چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اب تک فرانس میں کل نو ہزار ایک سو چونتیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے نو سو اکتیس کی حالت تشویشناک ہے ، مریضوں میں سے نصف مریض ساٹھ سال سے کم عمر کے تھے۔ اموات کی مجموعی تعداد دو سو چونسٹھ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہمیں ، مجموعی طور پر سات ہزار سات سو انہتر کیسز اور ایک سو اٹھارہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔


شیئر

Related stories