عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس کو کسی مخصوص نسل یا گروہ سے منسوب کرنے کی مخالفت

2020-03-19 19:01:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں نوول کورونا وائرس کو "چینی وائرس" قرار دیا۔ اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے صحت عامہ سے متعلق ہنگامی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ وائرس کو کسی نسل یا خطے سے نہیں منسوب کرنا چاہیے۔

مائیکل ریان کے مطابق وائرس کے پھیلاو کی کوئی جغرافیائی سرحد نہیں اور نہ ہی وائرس کے اثرات کسی مخصوص نسل، رنگ یا علاقے تک محدود ہیں ۔ لوگوں کو الفاظ کے چناو میں محتاط رہنا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت ہر ایک سے مطالبہ کرتا ہےکہ الزام تراشی کے بجائے ایک ساتھ مل کر جدوجہد کریں۔


شیئر

Related stories