ہلری کلنٹن کی ٹرمپ کے "چائنیز وائرس" کے ریمارکس پر تنقید
امریکی صدر ٹرمپ نے سولہ مارچ کو ٹویئٹر پر نوول کورونا وائرس کو "چینی وائرس" قرار دیا ، جس پر خود امریکہ اور بیرونی ملک کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ۔ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی امید وار ہلری کلنٹن نے اٹھار مارچ کو کہا کہ ٹرمپ نے اس وباء کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں اپنی بدانتظامی کو چھپانے کے لئے نسل پرستانہ تبصرے کیے تھے۔
ہلیری کلنٹن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا : "صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا مقصد لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔کیونکہ انہوں نے وقت پر نوول کورونا وائرس کے بحران پر توجہ نہیں دی ، وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ،اور اس وقت امریکہ کووڈ۔۱۹کےبحران سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
ہلیری نے کہا کہ بے وقوف نہ بنیں ، اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو بھی بے وقوف نہ بننے دیں ۔