چین میں کووڈ-19 کے نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد نہ بڑھنا بڑی کامیابی ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-03-20 12:46:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق انیس مارچ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گبریسس نے کووڈ-19 کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ چین میں کووڈ-19 کے نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس وقت دنیا کے 70 فیصد سے زائد ممالک اور خطوں میں انسداد وبا کے لیے قومی منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، اور 89 فیصد ممالک اور خطوں میں لیبارٹری کے ذریعے جانچ کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ایچ او نے 68 ممالک اور خطوں کو حفاظتی سازوسامان بھیجا ہے اور 120 ممالک اور خطوں میں پندرہ لاکھ تشخیصی کٹس بھیجی گئی ہیں ۔ کچھ چینی سپلائرز نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور وہ ڈبلیو ایچ او کو متعلقہ مواد برآمد کریں گے۔

اس سے قبل انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے وبا کے خلاف اقدامات عملی طور پر موثر ثابت ہوئے ہیں۔ ایسے نئی قسم کے نامعلوم وائرس کے سامنے ، چین کا تجربہ قابل عمل ہے ، اور انہیں امید ہے کہ دوسرے ممالک اس وباء پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وبا کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اختلافات کو چھوڑ کر مشترکہ "دشمن" کے خلاف جنگ کی جائے ۔


شیئر

Related stories