امریکہ اور فرانس میں کووڈ -۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہو گئی

2020-03-20 16:42:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انیس تاریخ کی شام چھ بجے تک امریکہ میں 13350تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے ۔اسی روز اٹھارہ گھنٹے سے کم عرصے میں تصدیق شدہ کیسز میں 3899کا اضافہ ہوا ہے۔

فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق انیس تاریخ تک فرانس میں مجموعی طورپر 10995مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 372ہو گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اٹلی میں انیس تاریخ کی شام چھ بجے تک تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 41035رہی اور صرف چوبیس گھنٹوں میں5322 کیسوں کا اضافہ ہوا ہے ۔اب تک 3405افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔


شیئر

Related stories