مختلف ممالک میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ

2020-03-21 18:11:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق، امریکی مشرقی وقت کے مطابق بیس تاریخ کی شام سات بج کر تینتالیس منٹ تک امریکہ میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۱۹۱۰۱ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ۲۴۴ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اسی دن امریکہ نے دنیا بھر میں بیس مارچ سے اپنے ویزا سروس کی باقاعدہ معطلی کا اعلان کیا ۔ اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے میکسیکو کے ساتھ سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ۔تاحال امریکہ کی چار ریاستوں نے گھر پر قرنطینہ کے احکامات جاری کیے ہیں جس سے سات کروڑ پچاس لاکھ افراد متاثر ہوں گے ۔ یورپ کے کئی ممالک میں وبا ے متاثر ہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ اٹلی کی حکومت نے عوام کے باہر جانے اور تجارتی سرگرمیوں پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ برطانوی حکومت نے تمام ریستوران اور تفریحی مقامات بند کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔


شیئر

Related stories