وو ہان میں کووڈ-۱۹ کے نئےکیس کا سامنے نہ آنا باعث امید ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-03-21 18:14:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق بیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے جنیوا میں کووڈ-۱۹ سے متعلق رسمی کانفرنس میں کہا کہ پوری دنیا میں دو لاکھ سے زائد تصدیق شدہ کیسز کی رپورٹ ملی ہے تاہم وو ہان شہر میں نیا کیس سامنے نہیں آیا ۔یہ دنیا کے دوسرے علاقوں کے لیے امید اور ہمت کا باعث ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنگین ترین صورتحال کو بھی بہتر بنایا جاسکتاہے اورکووڈ-۱۹ پرقابو پایا جا سکتا ہے ۔اس کیلئے معاشرے کے تمام افراد کی بھرپور کوششوں ، اتحاد اور تعاون کے ساتھ ساتھ بہادر طبی عملے اور موثر سپلائی چین کی ضرورت ہے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ ذاتی حفاظتی سامان کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت مدد فراہم کرے گا ۔اس حوالے سے بعض چینی اداروں نے عالمی ادارہ صحت کو متعلقہ سازوسامان فراہم کرنے کےارادے کااظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق انیس مارچ تک دنیا میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 234073 رہی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9840 ہوگئی ہے۔


شیئر

Related stories