کووڈ-۱۹ سے انتہائی ملتے جلتے نامعلوم نمونیا کیسز گزشتہ سال کے اواخر میں اٹلی میں رونما ہوئے ،اٹلی کے طبی ماہر کا گمان
اٹلی کے نامور طبی ماہر جوسپے رموزی نے حال ہی میں امریکی ذرائع ابلاغ کودیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اٹلی میں گزشتہ سال نومبر یا دسمبر میں ہی کووڈ-۱۹ کے علامات سے بہت ملتے جلتے نا معلوم نمونیا کیسز سامنے آ ئے تھے ۔
امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو کی ویب سائٹ نے انیس مار چ کو ان کا انٹرویو شایع کیا ہےجس میں جب جوسپے رموزی سے پوچھا گیا کہ اکیس فروری کو وبا پھوٹنے کے وقت سے پہلے اٹلی نے کوئی تیاری کیوں نہیں کی۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ ڈاکٹرز سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ انہیں نومبر دسمبر میں بہت عجیب اور بہت سنگین نمونیا کے کیسز ملے تھے ، یہ کیسز عمرسیدہ افراد میں نمونیا کی شکل میں رونما ہوئے تھے۔ جوسپے رموزی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وبا چین میں پھوٹنے سے پہلے ہی وائرس پھیلنے کا عمل اٹلی کے لومبارڈیا کے علاقے سے شروع ہوگیا تھا ۔