آسٹریلیا میں وبا سے متاثرہ کیسز میں سے بیشتر کا تعلق امریکہ سے ہے،آسٹریلوی وزیر اعظم

2020-03-22 17:58:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم مارچ کو آسٹریلیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد صرف بیس تھی۔بیرونی ممالک سے آنے والے کیسز اور مقامی کمیونٹی میں وبا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔ مقامی وقت کے مطابق اکیس مارچ تک آسٹریلیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد۱۰۷۳ ہوگئی ہے ۔ آسٹریلیا کےوزیراعظم سکاٹ موریسن نے بیس تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز میں اسی فی صد کیسز بیرونی ممالک سے واپس آنے والوں اوران کے قریبی افراد پر مشتمل ہیں ۔جن میں سے بیشتر امریکہ سے آئے ہیں ۔ میڈیا کا خیال ہے کہ سکاٹ موریسن کی اس بات میں وبا کے کنٹرول کے حوالےسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی بے عملی کی طرف اشارہ ہے ۔ یا د رہے کہ ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے سربراہ ڈینیل اینڈریوز نے آسٹریلیا کی وفاقی حکومت سے امریکی سیاحوں کے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی کی اپیل کی تھی ۔ ان کا خیال ہے کہ چین میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ نئے کیسز کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے پھر بھی آسٹریلیا نے چین سے آنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے جبکہ دوسری طرف امریکی شہری آزادی کے ساتھ آسٹریلیا میں آجارہے ہیں ۔ یہ پوری آسٹریلیوِی عوام کے مفاد کے خلاف ہے ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے وزیر داخلہ بھی امریکہ کا دورہ کرنے کے بعد وبا سے متاثرہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories