دنیا میں کووڈ -19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد۲۶۷۰۱۳ ہوگئی
عالمی ادارہ صحت کے تازہ تریناعدادوشمار کے مطابق ،یورپ کے وسطی وقت کے مطابق اکیس مارچ کی شام چھ بجے تک دنیا میں کووڈ -19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد۲۶۷۰۱۳ ہوگئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد۱۱۲۰۱ ہوگئی ہے ۔ دنیا کے کل۱۸۴ ممالک اور علاقوں میں کووڈ -19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
اٹلی کے وزیراعظم جیوسپی کونٹے نے اکیس تاریخ کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اٹلی میں تمام غیر ضروری پیداواری سرگرمیاںمعطل رہیںگی ۔ ضروری حالت کے علاوہ عام لوگ ٹیلیکمیوٹنگ کے ذریعے کا م کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہسپر مارکیٹبدستور کھلیں گی ،اس سے لوگوں کواشیا ئے خورد و نوش کی خریداریکے لئے قطار میں لگنے کی ضرورت نہیںرہے گی۔ فرانسیسی حکومت نے عوام سے ایکہفتے تکباہر نہ جانے کی اپیل کی ۔ جرمنی نےتیئیس مارچ کو وبا کے مقابلے کے لیے ایک کھرب پچاس ارب یورو مختص کرنے کا اعلان کیا۔ برطانیہ میں اگلے ہفتے مزید بیس ہزار طبی عملہ وبا کے مقابلے کے کاموں میں شامل ہوجائے گا۔