امریکہ میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۲۲۰۴۳تک پہنچ گئی

2020-03-22 18:03:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی اکیس تاریخ کی ڈیٹا کے مطابق امریکی مشرقی وقت کے مطابق اکیس تاریخ کی سہ پہر ڈیڑھ بجے تک امریکہ میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۲۲۰۴۳تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد۲۷۸ ہوگئی ہے ۔ امریکہ میں وبا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ مختلف حلقے امریکی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں کہ وبا کے ابتدا ئی پھیلاو کے وقت امریکی حکومت نے موئثر اقدامات کیوں اختیار نہیں کئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مختلف مواقع پر غیرذمہ دارانہ اور امتیازی بیانات پر تنقید کا نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ امریکی کانگریس کی ایشیا پیسیفک پارٹی کی چیئرمین جوڈی مے چو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد امریکہ میں کئی ایشیائی شہریوں کیخلاف امتیازی واقعات رونما ہوئے اور ان پر حملے بھی ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امتیازی بیانات کی وجہ سے غیرملکیوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا ۔ امریکہ میں وبا کے کنٹرول کے حوالے سے بے عملی کے ساتھ ساتھ امریکہ نے دوسرے ممالک میں اپنے عوام کا بھی بہترتحفظ نہیں کیا ۔ پیرو نے پندرہ تاریخ کو ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا اور اپنی سرحد کو بند کر دیا ۔ جس سے ایک ہزار سے زائد امریکی پیرو میں پھنس کر رہ گئے ۔تاہم پیرو میں امریکی سفارت خانے نے ان افراد کی کوئی مدد نہیں کی ۔الٹا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان افراد پر وقت پر پیرو سے انخلا نہ کرنے کا الزام لگایا ۔


شیئر

Related stories