ٹرمپ حکومت عالمی وبا کے مقابلے کے لیے مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی:امریکہ کی سابق قومی سلامتی مشیر

2020-03-22 20:07:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس مارچ کو برطانوی اخبار "انڈیپینڈنٹ" کے آن لائن ورژن کے مطابق امریکہ کی سابق قومی سلامتی مشیر سوسن رائس نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کافی مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود عالمی وبائی مرض کے مقابلے کے لئے مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی۔

سوسن رائس نے سی این این کے ساتھ ٹیلی فونک انٹرویو میں اس بارے میں کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو ممکنہ وبا کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اوباما انتظامیہ کی قیادت میں گلوبل ہیلتھ سیفٹی اور بائیوڈفینس آفس قائم کیا تھا۔ اس دفتر کو دو سال قبل بند کردیا گیا ۔ ٹرمپ انتظامیہ کادو ہزار اٹھارہ میں اس دفتر کو بند کرنا موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے میں موجودہ حکومت کی سست روی کی ایک وجہ قرار دیا جاسکتاہے۔

سوسن رائس اس وقت اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ ہیں ۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ایک امریکی صدر کا تقریباً ہر روز یہ کہنا غلط ہے کہ 'اس وبا کے بارے میں کون سوچ سکتا تھا؟ کون اس کی توقع کرسکتا تھا؟ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے" ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے تھے کہ ایسا ہوگا ، اور ہم باربار کہتے رہے کہ ہمیں اوباما انتظامیہ کی طرح اس کے لئے تیاری کرنی چاہئے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے ٹرمپ انتظامیہ کو کافی رقم بھی فراہم کی ۔


شیئر

Related stories